کیون کرویٹز اور ٹم پٹزپر مشتمل جرمن جوڑی اے ٹی پی فائنلزمینز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

101

روم ۔14نومبر (اے پی پی):جرمنی کے ٹینس سٹار کیون کرویٹز اور ان کے ہم وطن جوری دار ٹم پٹزپر مشتمل جرمن جوڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی فائنلز کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔کیون کرویٹز اور ٹم پٹزپر مشتمل جرمن جوڑی نے اے ٹی پی فائنلز میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں اٹلی کے ٹینس سٹار سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی ۔

اے ٹی پی فائنلز گروپ میچز اٹلی کے شہر ٹورن کے انالپی ایرینامیں جاری ہیں۔ اے ٹی پی فائنلز کے گروپ مرحلے میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں جرمنی کے ٹینس سٹار کیون کرویٹز اور ان کے ہم وطن جوری دار ٹم پٹزپر مشتمل جرمن جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اٹلی کے ٹینس سٹار سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور4-6 سے ہرا کر اے ٹی پی فائنلز میں مسلسل دوسری فتح حاصل کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔\