کیون کرویٹز اور ٹم پٹز کا اے بی این ایمرو اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں سفر تمام

83

روٹرڈیم۔7فروری (اے پی پی):جرمنی کے نامور ٹینس سٹار کیون کرویٹز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ٹم پٹز پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جرمن جوڑی اے بی این ایمرو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئی ۔جولین کیش اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لائیڈ گلاسپول پر مشتمل برطانوی ٹینس کھلاڑیوں کی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مینز ڈبلز مقابلوں کےکوارٹر فائنل میچ میں جرمنی کے نامور ٹینس سٹار کیون کرویٹز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ٹم پٹز پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جرمن جوڑی کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

نیدرلینڈز کے مشہور شہر روٹرڈیم کے روٹرڈیم آہوئے میں اے بی این ایمرو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے نیدر لینڈز میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ جمعہ کو مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں جولین کیش اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لائیڈ گلاسپول پر مشتمل برطانوی ٹینس کھلاڑیوں کی جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کے نامور ٹینس سٹار کیون کرویٹز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ٹم پٹز پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جرمن جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔