36.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومکھیل کی خبریںکیویز کے خلاف سیریز کلین سوئپ کےلئے کارکردگی کو برقرا رکھنا ہوگی۔...

کیویز کے خلاف سیریز کلین سوئپ کےلئے کارکردگی کو برقرا رکھنا ہوگی۔ ڈیوڈ وارنر

- Advertisement -

میلبورن ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں کامیابی کے لئے کارکردگی کو برقرار رکھنا ہوگی، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور کیویز کے خلاف آخری ون ڈے میچ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا مسلسل دو میچوں میں کامیابی کے باوجود کیویز کو آخری ون ڈے میچ میں آسان نہیں لیں گے۔ کینگروز کو تین میچوں کی سیریز میں کیویز کے خلاف 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32434

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں