کیٹرینا سینیاکووا اور ٹیلر ٹاؤن سینڈ آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

66
Madrid Open Tennis
Madrid Open Tennis

میلبورن۔22جنوری (اے پی پی):جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔

آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سینیاکووا اور امریکی ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف فرانسیسی ٹینس کھلاڑی کرسٹینا ملاڈینوک اور ان کی چین کی جوڑی دار شوائی ژینگ کو شکست دی ۔

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں کیٹرینا سینیاکووا اور ٹیلر ٹاؤن سینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی ٹینس کھلاڑی کرسٹینا ملاڈینوک اور ان کی چین کی جوڑی دار شوائی ژینگ کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 5-7سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔