سیالکوٹ ۔ 04 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پسرور ڈاکٹر عقیل سہیل نے کہا کہ کیٹل فارمنگ کو فروغ دے کر معاشی انقلاب ممکن ہے۔ انہوں نے جاری بیان میں کہا کہ ملک میں کیٹل فارمنگ کے وسیع امکانات موجود ہیں جن سے تمام ممکن استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کیٹل فارمنگ سے وابستہ افراد کی رہنمائی اور انہیں مشاورت کی فراہمی کے لئے جہاں کسان میلے منعقد کئے جارہے ہیں وہیں جدید لٹریچر کے ذریعے ان میں شعور اجاگر اور آگاہی فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کیٹل فارمنگ اور ساہیوال گائے کی افزائش نسل کو فروغ دینے کےلئے بین الاقوامی معیار کا تحقیقی و بریڈنگ پلانٹ لگانے کا بھی منصوبہ تیار کر رہی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568501