کیٹن جیننگز دورہ سری لنکا کیلئے انگلینڈلائنز کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

106
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

لندن ۔ 30 جنوری (اے پی پی) بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو سنچری بنانے والے انگلش اوپننگ بلے باز کیٹن جیننگز دورہ سری لنکا کیلئے انگلینڈلائنز ٹیم کے کپتان مقرر ہو گئے، حسیب حامد بھی چار روزہ میچ میں جیننگز کو جوائن کریں گے، انگلینڈ نے حسیب کی جگہ جیننگز کو بھارت کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز کیلئے ٹیم میں طلب کیا تھا۔ انگلینڈلائنز اور سری لنکن ٹیموں کے درمیان سیریز 6 فروری سے 13 مارچ تک کھیلی جائے گی تاہم حتمی شیڈول کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔