لندن۔10جون (اے پی پی):انگلینڈکی ٹینس کھلاڑی کیٹی بولٹراوران کی ہم وطن جوڑی دار ایما راڈوکانوپر مشتمل برطانوی جوڑی ڈبلیو ٹی اے کوئینز کلب ٹینس کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ انگلینڈ کی کیٹی بولٹراوران کی ہم وطن جوڑی دار ایما راڈوکانو نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں تائیوان کی ٹینس کھلاڑی وو فینگ سین اور ان کی چین کی جوڑی دار جیانگ ژنیو کو شکست دی
ڈبلیو ٹی اے کوئینز کلب ٹینس کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے کوئینز کلب میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع مل رہے ہیں ۔
خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں انگلینڈکی ٹینس کھلاڑی کیٹی بولٹراوران کی ہم وطن جوڑی دار ایما راڈوکانوپر مشتمل برطانوی جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تائیوان کی ٹینس کھلاڑی وو فینگ سین اور ان کی چین کی جوڑی دار جیانگ ژنیو کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے پچھاڑ کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔