23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومکھیل کی خبریںکیپل دیو کا ریکارڈ پاش پاش،جیمزاینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے...

کیپل دیو کا ریکارڈ پاش پاش،جیمزاینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے چھٹے باﺅلر بن گئے

- Advertisement -

لیڈز ۔ 21 مئی (اے پی پی) سٹار انگلش فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے چھٹے باﺅلر بن گئے، اینڈرسن نے سری لنکا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹیں لیکر بھارت کے کیپل دیو کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں، شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، انیل کمبلے 619 وکٹیں لیکر تیسرے، گلین میگراتھ 563 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور کورٹنی والش 519 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں