کیپٹل سٹی پولیس نے پشاور پولیس کی مفت خوری کا نوٹس لیتے ہوئے ہوٹلوں اور بازاروں سے مفت اشیائے خوردو نوش لے جانے پر پابندی عائد کردی

38
Islamabad Capital City Police

پشاور۔ 13 جون (اے پی پی):کیپٹل سٹی پولیس نے پشاور پولیس کی مفت خوری کا نوٹس لیتے ہوئے ہوٹلوں اور بازاروں سے مفت اشیائے خوردو نوش لے جانے پر پابندی عائد کردی ۔ کیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے جاری ہدایت نامہ کے مطابق پشاور پولیس اہلکاروں کے ہوٹلوں اور بازاروں سے مفت اشیائے خوردو نوش لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

جاری ہدایت نامے کے مطابق پولیس اہلکارمختلف دکانوں، ہوٹلوں سے مفت کھانا پینے کی اشیا لیتے ہیں جو کہ غیر اخلاقی عمل ہے، مفت اشیائے خوردونوش لے جانے سے محکمہ پولیس کی بدنامی ہورہی ہے۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ اوز و محرران پولیس نفری کو اس پر بریفنگ دیں،مستقبل میں کسی اہلکار کے خلاف مفت کھانے لے جانے کی شکایت موصول ہوئی تو محکمانہ کارروائی ہوگی۔