کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کا شہر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈآ پریشن

64

پشاور۔ 20 نومبر (اے پی پی):کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کا شہر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈآ پریشن کرتے ہوئے چار گاڑ ی سامان ضبط کرلیا۔ تاجروں کا انتظامیہ کیساتھ تکرار ہونے پر کیپٹل میٹرپولیٹن کی گاڑی کا شیشہ کریک ہوگیا ‘ تاجر کے خلاف ا یف آئی آر کے لیے مراسلہ تیار کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق میئر پشاور حاجی زبیر علی ‘ کیپٹل میٹروپولیٹن کے ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ذی الحجہ الیاس کی ہدایت پر چیف ڈیمالشنگ ا نسپکٹر ویسٹ زون قیصر باچہ ‘چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر ایسٹ حضرت عباس اور فضل محمود نے مقامی پولیس اور ٹریفک پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ قصہ خوانی ‘گھنٹہ گھر ‘گلبہار ‘ اشرف روڈ او غریب آباد میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا

اس دوران انہوں نے غیر قانونی تعمیرات بھی مسمارکرلیے جبکہ دکانوں سے باہر پڑا ہوا تقریبا چار گاڑی سامان بھی ضبط کرلیا اس دوران قصہ خوانی بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ایک تاجر کے دکان کے باہر سامان اٹھایا گیا جس پر وہ کیپٹل میٹروپولیٹن انتظامیہ کے ساتھ تلخ کلامی کیں اور گاڑ ی سے واپس سامان اتارنے کی کوشش کیں جس پر کیپٹل میٹروپولیٹن کی گاڑی کا شیشہ بھی کریک ہوگیا اور تلخ کلامی بھی کی گئیں جس پر کیپٹل میٹروپولیٹن انتظامیہ نے تاجر کے خلاف ایف آر کے لیے مراسلہ تیار کردیا جو کہ متعلقہ تھانے کارروائی کیلئے بھیجا جائیگا اس موقع پر کیپٹل میٹروپولیٹن انتظامیہ نے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ تجاوزکرنے سے گریز کریں اور اپنی قیمتی سامان دکانوں کے اندر رکھیں ۔