کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام پلاٹس کی نیلامی ، 4 پلاٹس 7.796 ارب روپے میں نیلام کئے گئے

72
Capital Development Authority
Capital Development Authority

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کے زیر اہتمام پلاٹس کی نیلامی کے پہلے روز سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بھرپور مقابلہ دیکھنے میں آیا، نیلامی کے پہلے روز 4 پلاٹس 7.796 ارب روپے میں نیلام کئے گئے،سہہ روزہ پلاٹوں کی نیلام عام 12 جنوری تک گندھارا سینٹر F-9 پارک میں جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق کمرشل پلاٹوں کے تین روزہ نیلام عام کے پہلے روز بلیو ایریا کےپلاٹ نمبر 9 4.453 ارب روپے میں کیا گیا۔

اسلام آباد کے I-8 مرکز میں واقع پلاٹ نمبر 53H ایک ارب 46 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا،اسی طرح مرکز I-8 میں واقع پلاٹ نمبر 53F ایک ارب 15 کڑور روپے میں نیلام ہوا ۔ اس طرح نیلامی کے پہلے روز مجموعی طور پر 7.796 ارب روپے کے پلاٹ نیلام کیے گیے۔نیلام عام میں اسلام آباد کے ڈویلپڈ کمرشل مراکز میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کے لئے پیش کئے جارہے ہیں۔نیلامی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں قائم کی گئی نیلامی کمیٹی کر رہی ہے۔

نیلامی کمیٹی میں سیکرٹری ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ-II ، ممبر سٹیٹ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ممبر ٹیکنالوجی و ڈیجٹلائزیشن، ڈی ایف اے-II ، ڈی جی لاء، ڈائر یکٹر اربن پلاننگ، ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ، ڈائریکٹر پبلک ریلشنز اور ڈائریکٹر فنانس پر مشتمل ہے۔ کمرشل پلاٹس کی نیلامی 11 اور 12 جنوری 2024 کو گندھارا سٹیزن سینٹر F-9 پارک اسلام آباد میں جاری رہے گی۔موصول ہونے والی بولیوں کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔