کیپٹن (ر) محمد صفدر کا ”ہوپ“ کے زیر اہتمام منعقدہ ورکشاپ سے خطاب

129
APP40-26 ISLAMABAD: October 26 – MNA Capt. (Retd) Safdar addressing to the participants during Hajj Consultative Workshop 2017 Islamabad Gateway. APP photo by Javed Qureshi

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ امت کے بچوں کو بے حیائی کی تربیت دینے اور کنٹینر پر بیٹھ کر ناشائستہ زبان کا استعمال کرنے والوں کو سمجھ لینا چاہئے کہ محمد نواز شریف 2018ءتک وزیراعظم رہیں گے۔ توقع ہے کہ 2017ءکا حج 2016ءسے بھی بہتر ہوگا۔ اصل نشانہ نواز شریف نہیں گوادر بندرگاہ ہے۔ یہودیوں کے ایجنٹ نہیں چاہتے کہ پاکستان اپنے قدموں پر کھڑا ہو۔ حکومت پر کوئی ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت کر دے تو ہم ہر سزا بھگتنے کےلئے تیار ہیں۔ ”ہوپ“ کے زیر اہتمام منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کو کامیاب حج آپریشن پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حج صاحب استطاعت پر زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے، دن بدن حاجیوں کے لئے سہولیات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اﷲ ہمیں اور توفیق دے کہ ہم حاجیوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکیں۔ دو قومی نظریہ کے تحت حاصل کئے گئے ملک میں جب تک ہم آقا کریم کا نظام رائج نہیں کریں گے مقاصد حاصل نہیں ہوں گے۔