کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا 26واں یوم شہادت منایا گیا

43
Captain Colonel Sher Khan martyred
Captain Colonel Sher Khan martyred

پشاور۔ 05 جولائی (اے پی پی):پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا 26واں یوم شہادت ہفتہ کے روز 5 جولائی کو منایا گیا۔ اس سلسلے میں صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان کے مزار پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

کیپٹن کرنل شیر خان شہید 1970ء کو صوابی میں پیدا ہوئے تو ان کے والدین نے پاک فوج کی محبت میں ان کا نام ہی کرنل شیر خان رکھ دیا. 1999ء میں بھارت کے ساتھ کارگل کی جنگ کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کے جرات و بہادری کے اعتراف میں انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔