کیچ،سالانہ ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پلان کے حوالے سےاجلاس

101

کوئٹہ۔ 31 جنوری (اے پی پی):کیچ میں سالانہ ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پلان کے حوالے سےاجلاس ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ صابر علی دانش کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے تعاون سے اجلاس میں ڈی ڈی ای او تربت جنت عزیز، اے ڈی ای او تربت وارث بشیر، ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے منیجر نقیب اللہ، ڈی پی ایم فیض الرحمن، ایم ای ایف کے آفیسر عدنان خان اور آئی ایس پی کے عبدالوہاب، آر ٹی ایس ایم کے ڈی ایم سی عبدالحلیم، نوجوان ماہرتعلیم ثاقب اسد، ایس ایس ٹی ندیم بلوچ، بوائز ماڈل ہائی سکول کے پرنسپل اصغر علی، گرلز ماڈل سکول تربت کی پرنسپل شیلہ کریم گچکی، ڈی ٹی ای رافعہ اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ صابر دانش نے بتایا کہ جب کوئی مشن پر نکلتا ہے تو اسے منصوبہ بندی کرنا پڑتی ہے کہ کہاں جانا ہے اور کیا اقدامات کرنے ہیں۔ ہم اسی جذبے اور مشن کے تحت تعلیم کی بہتری کیلئے اپنی صلاحیتیں صرف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں تو میں نے محسوس کیا کہ چیزیں بکھری ہوئی ہیں، ادارے کو مستقل پائیدار کیلئے فعال اور منظم کرنا ضروری ہے اور یہ مشاورتی اجلاس اْس کا پہلا اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت اور بہترین پرفارمنس پر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اجلاس میں پورے سال کی میپنگ کی گئی ہے تاکہ تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جا سکیں اور تعلیمی شعبے میں اصلاحات اور مثبت تبدیلیاں لائی جاسکیں۔ یہ منصوبہ سکول انتظامیہ، نصاب، کھیل سمیت غیرنصابی سرگرمیاں، اساتذہ کی تربیت اور حوصلہ افزائی سمیت دیگر شامل ہونگے۔ ان منصوبوں کے لیے کوئٹہ سے اسکالر نقیب اللہ کی سربراہی میں ٹیم کو دعوت دی ہے۔ اور ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو ضلع کیچ میں تعلیم کے فروغ کیلئے کام کریگی۔