اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) رواں سال فروری میں کیڑے مار ادویات کی درآمد میں 87 اعشاریہ6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق فروری 2018ء میں 83 لاکھ ڈالر کیڑے مار ادویات درآمد کی گئی تھیں جبکہ فروری2019ء میں کیڑے مار ادویات کی درآمد کا حجم ایک کروڑ 56 لاکھ لالہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔