کےالیکٹرک کا پانچ سال کا آڈٹ کرایا جائے،14 اگست کو ایوان میں پرچم کشائی اور ڈسکشن ہونی چاہئے، اسد عالم نیازی

رکن قومی اسمبلی اسد عالم نیازی نے کے الیکٹرک کا پانچ سالہ آڈٹ کرانے اور 14 اگست کو ایوان میں جشن آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی اور ڈسکشن کرانے کا مطالبہ کیا۔

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی اسد عالم نیازی نے کہا ہےکہ کےالیکٹرک کا پانچ سال کا آڈٹ کرایا جائے،14 اگست کو ایوان میں جشن آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی اور ڈسکشن ہونی چاہئے۔

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ وہ اہل پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کو آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور تجویز دیتے ہیں کہ 14 اگست کو یہاں ہال میں تقریب ہونی چاہئے، پرچم کشائی ہونی چاہئے اور اس پر بات بھی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی کوئی جوابدہی نہیں،میرے حلقے میں طویل لوڈشیڈنگ ہے،بل نہ دینے والوں کو سزادیں ،سب کونہ دیں،کے الیکٹرک کے سی ای او کو یہاں بلائیں اور کراچی کے ایم این ایز سے ان کی ملاقات کرائیں۔انہوں نے کہا کہ 1450 روپے ایم ایم بی ٹی یو پر کےالیکٹرک کو گیس دی گئی ، کیا اس سے پیداہونے والی بجلی پر عوام کو ریلیف ملنا چاہئے،کےالیکٹرک کا پانچ سال کی اس کاآڈٹ ہونا چاہئے،جب تک ملک میں لوڈشیڈنگ ہے یہاں اسمبلی میں بھی ایک گھنٹہ لوڈشیڈنگ ہونی چاہئے۔