کے آئی یو میں باقاعدہ اور محفوظ مائیگریشن کے راستوں کے عنوان پر آگاہی سیشن کا انعقاد

58
قراقرم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی دفعہ سیکورٹی سیکشن کے زیر اہتمام سیکورٹی دربار کا انعقاد
قراقرم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی دفعہ سیکورٹی سیکشن کے زیر اہتمام سیکورٹی دربار کا انعقاد

گلگت ۔29مئی (اے پی پی):قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں جرمنی،یورپی یونین سمیت مختلف ممالک کے لیے باقاعدہ اور محفوظ مائیگریشن کے راستوں کے عنوان پر آگاہی سیشن کا انعقاد کیاگیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق آگاہی سیشن منعقد کرنے کا مقصدقانونی مائیگریشن کے فوائد اور غیر قانونی نقل مکانی کے نقصانات اور خطرات سمیت مائیگریشن مینجمنٹ اور گورننس کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔سیشن کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ تھے۔

ان کے ہمراہ قرصدیق ایوان ریگولر مائیگریشن ایڈوائز GIZپاکستان،محمد شہاز GIZکے ایڈوائز ری انٹیگریشن سمیت یونیورسٹی کے سینئرانتظامی وتدریسی افسران اور طلبہ وطالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے قانونی ہجرت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ جرمنی سمیت یورپی ممالک میں سکلز بیس افراد کی مانگ زیادہ ہے۔

لہذا نوجوان نسل اپنے اندر جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سکلز پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ سکلز کے ساتھ ساتھ قانونی مائیگریشن پر توجہ دیں۔کیونکہ غیر قانونی مائیگریشن کے ذریعے باہر جانے والوں کو مختلف قسم کی شدید خطرات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔وائس چانسلر نے اہمیت کے حامل سیشن منعقد کرنے پر انٹرنیشنل آفس کے آئی یو کے ڈائریکٹر و دیگر پارٹنر اداروں کو مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کیاکہ یہ سیشن قانونی مائیگریشن سے متعلق بہترین آگاہی فراہم کرنے میں معاونت ثابت ہوگی۔

اس سے قبل صدیق ایوان ریگولر مائیگریشن ایڈوائز GIZپاکستان،محمد شہاز GIZکے ایڈوائز ری انٹیگریشن نے قانونی مائیگریشن کے طریقے ہائے اور فوائد کے تفصیلات سے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا۔ایک روزہ سیشن کا انعقاد انٹرنیشنل آفس کے آئی یواور GIZپاکستان سینٹر آف مائیگریشن اینڈ ڈویلپمنٹ نے مشترکہ طور پر کیاتھا۔