37.1 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومعلاقائی خبریںکے آئی یو کے وائس چانسلر کا گرافک ڈیزائنر عبداللہ رحیمی کے...

کے آئی یو کے وائس چانسلر کا گرافک ڈیزائنر عبداللہ رحیمی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

- Advertisement -

گلگت۔22اپریل (اے پی پی):قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نےگرافک ڈیز itائنر عبداللہ رحیمی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق وائس چانسلر نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں اور ہمدردیاں عبداللہ رحیمی اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو غریق رحمت کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔واضح رہے کہ وائس چانسلر کی خصوصی ہدایت پر رجسٹرار کے آئی یو ڈاکٹر عبدالحمید لون کی سربراہی میں یونیورسٹی سٹاف نے گرافک ڈیزائنر عبداللہ رحیمی کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586011

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں