اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں اپریل تا جون 2023 کے لیے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ (کیو ٹی اے) کی درخواست دائر کی ہے جس پر اتھارٹی 19 اکتوبر کو عوامی سماعت کرے گی۔
ترجمان کے الیکٹرک کے پیر کو جاری بیان کے مطابق مثبت کیو ٹی اے کی وجہ او اینڈ ایم میں تبدیلیوں سے متعلق نہ وصول ہونے والے اخراجات، کیپسٹی پاور پرچیز اور ٹی اینڈ ڈی نقصانات ہیں جو ایف سی اے سے متعلق ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ دیگر ایڈجسٹمنٹس اور رائٹ آف کلیمز مقررہ میکنزم کے عین مطابق ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ملک میں لاگو یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت عمومی طور پر کیو اے کا اثر صارفین پر نہیں پڑتا، تاہم حتمی فیصلہ نیپرا اتھارٹی کرتی ہے، جس کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت جاری کرتی ہے۔