کراچی ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 74.26 پوائنٹس کی کمی سے 40340.46 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں16 ارب 71 کروڑ 22 لاکھ 21 ہزار 365 روپے کی کمی رہی تاہم خرید و فروخت میں 2 کروڑ 63 لاکھ 94 ہزار 360 حصص کا اضافہ ہوگیا، اسی طرح تجارتی حجم میں 1 ارب 51 کروڑ 56 لاکھ 19 ہزار 135 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 74.26 پوائنٹس کی کمی سے 40340.46 پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 79.49 پوائنٹس کی مندی سے 22442.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔