کراچی ۔3 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 110.14 پوائنٹس کی کمی سے 49555.83 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 26 ارب 23 کروڑ 38 لاکھ 19 ہزار 250 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 5 ارب 45 کروڑ 47 لاکھ 60 ہزار 331 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 10 کروڑ 90 لاکھ 58 ہزار 400 حصص کی کمی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 110.14 پوائنٹس کی کمی سے 49555.83 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 27.53 پوائنٹس کی مندی سے 26716.76 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 89.50 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 136.08 پوائنٹس کی مندی رونماءہوئی۔