کراچی ۔ 2 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 210.11 پوائنٹس کے اضافے سے 49665.97 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 43 ارب 49 کروڑ 13 لاکھ 53 ہزار 823 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 9 کروڑ 11 لاکھ 6 ہزار 760 حصص کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں 3 ارب 76 کروڑ 16 لاکھ 58 ہزار 599 روپے کا اضافہ رونماءہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 49500 اور 49600 پوائنٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 210.11 پوائنٹس کے اضافے سے 49665.97 پوائنٹس تک جاپہنچا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 88.75 پوائنٹس کی تیزی سے 26744.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 148.38 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 486.79 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔