کے ایس ای 100 انڈیکس 228.59 پوائنٹس کی کمی سے 49963.77 پوائنٹس پر بند

90

کراچی ۔27 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 228.59 پوائنٹس کی کمی سے 49963.77 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 57 ارب 19 کروڑ 19 لاکھ 43 ہزار 950 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم تجارتی حجم میں 7 ارب 6 کروڑ 39 لاکھ 1 ہزار 23 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 14 کروڑ 82 لاکھ 47 ہزار 120 حصص کی تیزی رونماءہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 228.59 پوائنٹس کی کمی سے 49963.77 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 63.17 پوائنٹس کی مندی سے 26914.44 پوائنٹس پر بند ہوا۔