کراچی ۔ 7 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 229.35 پوائنٹس کے اضافے سے 49859.39 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 29 ارب 44 کروڑ 52 لاکھ 94 ہزار 358 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 11 کروڑ 57 لاکھ 34 ہزار 270 حصص کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں 4 ارب 23 کروڑ 6 لاکھ 8 ہزار 440 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 49700 اور 49800 پوائنٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 229.35 پوائنٹس کے اضافے سے 49859.39 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 161.41 پوائنٹس کی تیزی سے 26967.42 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 100.46 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 293.95 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔