35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومتجارتی خبریںکے ایس ای 100 انڈیکس 46584 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح...

کے ایس ای 100 انڈیکس 46584 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند

- Advertisement -

کراچی ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں رواں کاروباری ہفتے کا اختتام بھی مثبت انداز میں ہوا اور مارکیٹ مسلسل تیزی کی جانب گامزن ر ہی، مارکیٹ ہر نیا دن ایک نیا ریکارڈ قائم کررہی ہے اور جمعہ کو بھی کے ایس ای 100 انڈیکس 46584 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ، جمعہ کو ٹریڈنگ کے دوران ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کے ایس ای100 انڈیکس 46663پوائنٹس کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔مارکیٹ سرمائے میں30ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ۔ مارکیٹ میںجمعہ کوبھی بازار حصص کی سر گرمیوں میں تیزی کا رجحان غالب رہا ،سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ،سیمنٹ فرٹائزر،پاور،گیس،ٹیلی کام اور کمیونیکیشن سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرگرمیہاں دیکھنے میں آئیں ۔ ماہرین اسٹاک جکا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اس وقت کاروباری صورتحال اطمینان بخش ہے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=33939

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں