کے ایس ای 100 انڈیکس 48.71 پوائنٹس کے اضافے سے 42949.73 پوائنٹس پر بند

94

کراچی ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 48.71 پوائنٹس کے اضافے سے 42949.73 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 18 ارب 14 کروڑ 69 لاکھ 78 ہزار 151 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 22 کروڑ 57 لاکھ 73 ہزار 586 روپے کی تیزی رہی، اسی طرح خرید و فروخت میں 6 کروڑ 88 لاکھ 78 ہزار 100 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔