کے ایس ای 100 انڈیکس 621.81 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 41545.95 پوائنٹس پر بند

111

کراچی ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 621.81 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 41545.95 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 9 ارب 51 کروڑ 72 لاکھ 23 ہزار 990 روپے جبکہ تجارتی حجم میں 6 ارب 22 کروڑ 48 ہزار 392 روپے کی تیزی رونماءہوئی، اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 5 کروڑ 54 لاکھ 98 ہزار 690 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تین روزہ مندی کے بعد جمعرات کو کاروبار حصص میں تیزی آگئی اور مندی کے بادل چھٹ گئے ،سرمایہ کاری کے باعث بازار حصص کی سرگرمیوں میں اضافے کے نتیجے میں ا سٹاک مارکیٹ نے 41689پوائنٹس کی سطح کو چھو کر ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا اور انڈیکس6بالائی حد کے اضافے سے41500پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بحال ہو گیا