کے پی نائن اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے درمیان ایل او آئی پر دستخط

98

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):کے پی نائن اور وزیراعظم یوتھ پروگرام (پی ایم وائی پی) کے درمیان ایل او آئی پر دستخط کئے گئے ہیں ،کے پی نائن اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کھلاڑیوں کے لیے ایک نیا پروگرام شروع کریں گے۔بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری کردہ بیان کے مطابق پروگرام کا مقصد پاکستان بھر سے کھلاڑیوں کو دریافت اور نکھارنا ہے۔ٹیلنٹ ٹرائلز پاکستان کے تعلیمی اداروں میں منعقد کیے جائیں گے۔

چئیرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں میں سے تیز ترین دوڑنے والوں کو منتخب کیا جائے گا۔پروگرام کو ہر کونے تک پہنچانے کے لیے ضروری معاونت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ منتخب کھلاڑیوں کو مزید ترقی اور تربیت کے لیے تجربہ کار کوچز کی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نو جو انو ں کو ہر طر ح کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، پرائم منسڑ ز ٹیلنٹ ہنٹ کے بہت سے کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ہے ۔