اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی )کے نیٹ ورک پر کے پی ڈی گیس فیلڈ کی بحالی اور دوسری گیس فیلڈز سے اضافی گیس کے حصول کی وجہ سے 1150 ایم ایم سی ایف ڈی میں سے شارٹ فال صرف 8 ایم ایم سی ایف ڈی رہ گیا ہے۔
جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایس ایس جی سی کے نیٹ ورک پر شارٹ فال میں کمی کے پی ڈی گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت کا کام بروقت مکمل ہونے اور دیگر فیلڈز سے گیس کی سپلائی میں اضافہ کے باعث ممکن ہوئی ہے۔