- Advertisement -
اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کے پی کے پولیس اور سی ٹی ڈی نے فتنہ الہندوستان کے 9 دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، کے پی کے پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں کو بڑی کامیابی پر سلام پیش کرتا ہوں۔
منگل کو یہاں جاری ایک بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے دیر میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ قوم کو دلیر سپوتوں پر مان ہے، قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
- Advertisement -
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید ہونے والے 2 شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
- Advertisement -