فیصل آباد ۔ 05 ستمبر (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکار گاجر بوٹی پر مؤثر کنٹرول کیلئے محکمہ زراعت کی سفارش کردہ زہریں استعمال کریں اور گاجربوٹی کے فوری کنٹرول کیلئے اس کے اگتے ہی اسے کاٹ کر نامیاتی کھاد بنانے کیلئے استعمال کرلیاجائے اور اس کے کیمیائی کنٹرول کیلئے اقدامات میں بھی کسی غفلت کامظاہرہ نہ کیاجائے۔
انہوں نے کہاکہ گاجر بوٹی تیزی سے بڑھنے والی دنیاکی ان 10 بدترین جڑی بوٹیوں میں سے ایک ہے جو فصلات کے ساتھ ساتھ جانوروں اور انسانوں کیلئے بھی انتہائی نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ جڑی بوٹی راستوں، کھالوں، ناکارہ زمینوں سے حرکت کرتے کرتے اب فصلوں پر بھی حملہ آور ہو رہی ہے اور وسطی پنجاب کے کھیت اس سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ برسات کے بعد اس کی بڑھوتری میں تیزی آناشروع ہو جاتی ہے لہٰذا کاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386794