38.2 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومزرعی خبریںگاجر کی مشینی کاشت کے لئے کثیر المقاصد ڈرل کے ذریعے فی...

گاجر کی مشینی کاشت کے لئے کثیر المقاصد ڈرل کے ذریعے فی ایکڑ3سے4کلو بیج سے 250من پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے،ماہرین زراعت

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 06 جنوری (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ گاجر کی مشینی کاشت کےلئے کثیر المقاصد ڈرل کے ذریعے فی ایکڑ3سے4کلو بیج سے 250من پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے ۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ یونیورسٹی زرعی اجناس و سبزیوں کے پیداواری اخراجات میں کمی اور پیداوار میں اضافہ کے ساتھ کسان کی خالص آمدنی میں اضافے کی ٹیکنالوجی کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور انہوں نے گاجر کی کھیلیوں پر مشینی کاشت کے لئے ایسی ٹیکنالوجی متعارف کروا ئی ہے جس کے ذریعے پیداوار میں 10گنا تک اضافہ ممکن بناتے ہوئے کاشتکار کی فی ایکڑآمدنی کو 5لاکھ روپے تک بڑھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گاجر کی مشینی کاشت کے ذریعے فی ایکڑ 10 کلو گرام روایتی بیج کے مقابلہ میں صرف تین یا چار کلو گرام بیج سے گاجر کی بہتر پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر گاجر کے لئے زمین کی تیاری سے پہلے آرگینک منیور اور وقت پر لیکوئیڈ فرٹیلائزر بھی مناسب مقدار میں ڈال دیا جائے تو بیڈز نرم رہنے سے گاجر کا سائز خاطر خواہ حد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کسان مناسب وقت پر گاجر کی بوائی مکمل کرکے پیداوار کو پہلے ہی مرحلے میں مارکیٹ تک پہنچاکر آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کر رہے ہیں لہٰذااس کی بروقت کاشت کو سیڈ ڈرل کے ذریعے کھیلیوں پر یقینی بنانا انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس نئی ٹیکنالوجی سے کم بیج کے ذریعے گاجر کی بجائی میں شامل افرادی قوت کی بجائے مشین کے ذریعے یکساں اور یونیفارم بوائی ممکن بنادی گئی ہے جس سے پیداواری لاگت میں کمی کے ساتھ ساتھ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ سے خالص آمدنی بڑھانے میں مدد حاصل ہوئی ہے۔ ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=542980

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں