گال ٹیسٹ، انگلینڈ کی سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط ہوگئی

49

گال ۔ 07 نومبر (اے پی پی) بین فوکس کی شاندار سنچری اور معین علی کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت انگلینڈ کی سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط ہوگئی۔ انگلینڈ نے میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 38 رنز بناکر سری لنکا کے خلاف 177 رنز کی مجوعی برتری حاصل کرلی۔ اس سے قبل میزبان ٹیم انگلینڈ کی پہلی اننگز کے سکور 342 رنز کے جواب میں 203 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ بین فوکس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی وہ 107، کیوران 48 اور جیننگز 46 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ سری لنکا کی طرف سے دلریوان پریرا نے 5، سرنگا لکمل نے 3 جبکہ ہیراتھ اور دانانجایا نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔جواب میں سری لنکن ٹیم معین علی کی عمدہ باﺅلنگ کے باعث اپنی پہلی اننگز میں 203 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ انجیلو میتھیوز 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔ معین علی نے سری لنکا کے چار اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی