گاوکدل سمیت قتل عام کے تمام واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائے، سید علی گیلانی

150

سر ینگر۔ 22 جنوری(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے گاوکدل سمیت جموں و کشمیر میں پیش آنے والے قتل عام کے تمام واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فوج جموں وکشمیر میں سنگین جرائم کا ارتکاب کررہی ہے اور جب تک ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا ہے،اس خطے میں معصوم انسانی زندگیوں کا اتلاف جاری رہے گا۔