22.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومتجارتی خبریںگاڑیوں کی خریداری کےلئے بنکوں کی جانب سے قرضہ جات کی فراہمی...

گاڑیوں کی خریداری کےلئے بنکوں کی جانب سے قرضہ جات کی فراہمی میں جولائی کے دوران 25فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):گاڑیوں کی خریداری کےلئے بنکوں کی جانب سے قرضہ جات کی فراہمی میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر25.3فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں گاڑیوں کی خریداری کےلئے بنکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جا ت کا حجم 286ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 25.3فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال جولائی میں گاڑیوں کی خریداری کےلئے بنکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جا ت کا حجم 228ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جون کے مقابلے میں جولائی میں گاڑیوں کی خریداری کےلئے بنکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جا ت میں ماہانہ بنیادوں پر3.3فیصد کا اضافہ ہوا۔

- Advertisement -

جون میں بنکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کےلئے فراہم کردہ قرضہ جات کا مجموعی حجم 277ارب روپے ریکارڈکیا گیا تھا جو جولائی میں بڑھ کر286ارب روپے ہوگیا۔واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے مہینے میں بنکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 9483ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں