اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر آج (بدھ کو ) ایکسائز سٹاف گاڑیوں کی رجسٹریشن،ٹرانسفر اور ٹوکن ٹیکس کے لیے 3 تا 5 بجے تک جیسمین گارڈرن کی پارکنگ میں موجود ہوگا۔
اس کے ساتھ ساتھ فیسیلی ٹیشن سنٹر ڈور سٹیپ آئی سی ٹی کی گاڑی بھی وہاں موجود ہوگی۔آئی سی ٹی ڈور سٹیپ سروس میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، برتھ سرٹیفکیٹ، پاور آف اٹارنی کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، فیول پرمٹ (گھریلو،تجارتی)، موٹر وہیکل رجسٹریشن بھی شامل ہیں۔