اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے تین مہینوں میں ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن اورانڈسٹری کے اعداد وشمارکے مطابق جولائی سے لیکر ستمبر 2018ءتک مختلف گاڑیوں کی فروخت میں تقریباً 4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اس عرصہ میں کاروں کی فروخت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مالی سال کے پہلے تین ماہ میں ملک میں گاڑیوں کی فروخت کا حجم 26 ہزار650 یونٹ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔