گاڑیوں کی چھتوں اور جنگلوں پر طلباء کو بٹھانے پر 238 ڈرائیوروں کےخلاف کارروائی

5
گاڑیوں کی چھتوں اور جنگلوں پر طلباء کو بٹھانے پر 238 ڈرائیوروں کےخلاف کارروائی

پشاور۔ 16 جون (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے گاڑیوں کی چھتوں پر طلباء کو بٹھانے پر مزید 238 ڈرائیوروں کےخلاف کارروائی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے شہر کے مختلف سیکٹرز میں گاڑیوں کی چھتوں پر طلبا کو بٹھانے کی پاداش میں ڈرائیوران پر جرمانے عائد کئے۔

ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے طلباء کو گاڑیوں کی چھتوں پر سفر کرنے سے گریز کرنے اور اس سے ہونے والے نقصانات سے متعلق آگاہی بھی دی گئی۔ چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے سٹی ٹریفک پولیس کے حکام کو گاڑیوں کی چھتوں پر سواریاں خاص کر طلبا کو بٹھانے کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہری بھی گاڑیوں کی چھتوں پر بیٹھنے سے گریز کریں کیونکہ یہ کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے

جبکہ شہریوں اور طلبا کو گاڑیوں کی چھتوں پر بٹھانے والے ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور کسی کیساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی۔ انہوں نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ کارروائیوں میں مزید تیزی لائیں۔