گجرات میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ریلی کا شاندار استقبال

117

گجرات میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ریلی کا شاندار استقبال
محمد نواز شریف نے شہر میں داخل ہونے سے پہلے ایک فرنیچر فیکٹری میں کچھ دیر قیام کیا اور نماز جمعہ ادا کی

گجرات ۔ 11 اگست (اے پی پی) گجرات میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ریلی کا بھرپور استقبال ہوا۔ شہر داخل ہونے سے پہلے نواز شریف نے ایک فرنیچر فیکٹری میں کچھ دیر قیام کیا اور نماز جمعہ بھی ادا کی۔ لالہ موسیٰ میں استقبال کے بعد نواز شریف کا کاررواں گجرات شہر میں داخل ہونے سے پہلے گلوریا جین سے ملحقہ فرنیچر کارخانہ کے قریب رک گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے حکام نے بتایا کہ نواز شریف نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے رکے ہیں اور انہوں نے فیکٹری کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔ بعد ازاں ریلی گجرات شہر میں داخل ہوئی تو وہاں بھی کارکنوں کی ایک کثیر تعداد سڑکوں کے دونوں اطراف جمع تھی جنہوں نے اپنے قائد کا بھرپور استقبال کیا۔