گجرات میں ڈسٹرکٹ زکوٰۃ و عشر کمیٹی کی جانب سے سالانہ شجر کاری مہم کا آغاز

110
شجر کاری مہم

لالہ موسی ۔ 10 اگست (اے پی پی):گجرات میں ڈسٹرکٹ زکوٰۃ و عشر کمیٹی کی جانب سے سالانہ شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ گجرات ڈویژن محمد اسلم اورڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر گجرات میاں ثنا ء اللہ نے پودے لگا کر مہم کا آغاز کیا اس موقع پر میاں ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں فیلڈ کلرکس اور مقامی ایڈمنسٹریٹر کے تعاون سے شجر کاری مہم کے تحت پودے لگا ئے جائیں گے اور عوام میں شجر کاری مہم کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا