29.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںگداگری کی آڑ میں عادی مجرموں کے خلاف کریک ڈاون جاری،736 مقدمات...

گداگری کی آڑ میں عادی مجرموں کے خلاف کریک ڈاون جاری،736 مقدمات درج ، بھکاری گرفتار

- Advertisement -

لاہور۔20جنوری (اے پی پی):ڈی آئی جی آپر یشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ گداگری کی آڑ میں چھپے بہروپیے،منشیات فروش اور عادی مجرموں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 14روز میں 736 گداگر، 4 سہولت کار گرفتار اور736 مقدمات درج کئے گئے ۔پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھکاریوں کے منظم گروہ کو چلانے والے 4 سہولت کارروں کو گرفتار کیا گیا ہے،گزشتہ دو ہفتوں کے گرینڈ آپریشن میں736 مقدمات درج کئے گئے، گداگروں کے بہروپ میں چھپے منشیات فروش بھی گرفتار کئے گئے۔

فیصل کامران نے کہا کہ نشہ کی حالت میں بھیک مانگنے والے بھکاریوں کو بھی جیل بھیجا گیا،گداگری کی آڑ میں چھپے جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے، بھیک مانگنے والے گروہوں کے خلاف خفیہ ٹیمیں متحرک ہیں،گداگری میں ملوث بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیور کے حوالے کیا جا رہا ہے،سیف سٹی کیمروں کی مدد سے سگنلز پر بھکاریوں کی مانیٹرنگ جا ری ہے۔

- Advertisement -

فیصل کامران نے مزید کہا کہ گداگری جیسی لعنت کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، گداگری چوری، ڈکیٹی، منشیات فروشی سمیت کئی جرائم کو فروغ دیتی ہے،شہری پولیس کی مدد کریں،شہری گداگر مافیا کی حوصلہ شکنی کریں،سڑکوں پر بھکاریوں کو پیسے دینے کے بجائے اصل مستحقین تک پہنچائیں، بھیک دینا اخلاقی جرم ہونے کے ساتھ گداگری کو فروغ دیتا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ بھیک دینے کی بجائے بھکاری کی اطلاع 15 پر دیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548761

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں