اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2016-17ءکے دوران الیکٹرانکس انڈسٹری کی شرح نمو میں 16.18 فیصد اضافہ ہوا ہے ، بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ (ایل ایس ایم) کی مجموعی شرح ترقی 5.69 فیصد تک بڑھ گئی۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں پہلے گیارہ ماہ کے دوران جولائی تا مئی 2016-17ءمیں ایل ایس ایم کے شعبہ کی شرح نمو کے اضافہ میں الیکٹرانکس انڈسٹری سمیت آئرن اینڈ سٹیل اور آٹو موبائیلز کی صنعت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔