اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):تھل لمیٹڈ کی آمدنی میں گذشتہ مالی سال کے دوران 160فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 30جون 2024کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے تھل لمیٹڈکی آمدن 9.38ارب روپے رہی ہے جبکہ مالی سال 2023کے دوران کمپنی کو 3.61 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا تھا۔
اس طرح مالی سال 2023کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2024کے دوران انجنیئرنگ،پٹ سن مصنوعات ،پیپر سیک اور لےمینیٹ شیٹس بنانے والی تھل لمیٹڈ کے منافع میں 5.77ارب روپے یعنی 160فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔