گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران مری بروری کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں 40.8 فیصد کا اضافہ

117

اسلام آباد ۔14 ستمبر(اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران مری بروری کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں 40.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران کمپنی کا خالص منافع 1296.4 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2017ءکیلئے کمپنی نے 920.8 ملین روپے کا بعداز ٹیکس نفع کمایا تھا۔ اس طرح مالی سال 2017ءکے مقابلہ میں مالی سال 2018ءکے دوران مری بروری کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں 375.6 ملین روپے یعنی 40.8 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔