گذشتہ ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

79
Stock market
Stock market

اسلام آباد ۔ 02 نومبر (اے پی پی)گذشتہ ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر342.09 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جمعہ کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 34ہزار203.68 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ہفتے کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس میں مجموعی اضافہ کا تناسب 1.01فیصد رہا۔ پیرکے روز انڈیکس میں 204.13پوائنٹس،منگل کو64.08، بدھ کو36.10 پوائنٹس، جمعرات کو442.27پوائنٹس اورجمعہ کو انڈیکس میں173.93پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ۔ ہفتے کے دوران کے ایس ای100 انڈیکس میں 342.09پوائنٹس کا مجموعی اضافہ دیکھنے میں آیا۔