اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی)گذشتہ 11 سال ( 2005ءتا 2016ئ) کے دوران چین نے پاکستان میں35 ارب ڈالر کی لاگت سے 44 مختلف تعمیراتی منصوبے شروع کئے ، چین کی جانب سے اس دوران 11 مختلف منصوبوں پر 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ( سی پیک) ” ایک خطہ ایک سڑک“ کے تصور کے تحت شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد مشرق وسطیٰ کے ممالک کو دنیا کے دیگر ممالک تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔ سی پیک کے تحت چین سڑکوں، پلوں اور ٹنلز سمیت بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے کئی منصوبوں پا معاونت فراہم کر رہا ہے۔ چی پیک کی تکمیل سے پاکستان دنیا بھر کی تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا