اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 58 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 2475 مثبت کیس رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کی وبا سے 10 ہزار 105 اموات ہوئیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 695 افراد کےکووڈ۔19ٹیسٹ کیے گئے۔ملک بھر میں اب تک 66 لاکھ 96 ہزار 68 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 715 ہوگئی ہے۔صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 73 ہے، این سی او سی کے مطابق فعال کیسوں کی تعداد 34 ہزار 537 ہے۔سندھ میں 2 لاکھ 14 ہزار 425، پنجاب ایک لاکھ 37 ہزار 949 کیسز رپورٹ ہوئے۔خیبرپختونخوا 58 ہزار 389، بلوچستان میں 18 ہزار 148 کیس رپورٹ ہوئے۔اسلام آباد 37 ہزار 702، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 856 کیسز رپورٹ ہوئے۔آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کےمریضوں کی تعداد 8 ہزار 256 ہوگئی ہے۔