گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1893 نئے کیسز،8اموات رپورٹ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

68

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 83 اموات ہوئیں جن میں سے 34 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 893 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 62 فیصد،لاہور میں 31 فیصد,پشاور میں 31 فیصد اور بہاولپور میں 36 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے کراچی میں 35 فیصد،بہاولپور میں 33 فیصد،ایبٹ آباد میں 35 فیصد اور ملتان میں 37 فیصد مریض ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 52 ہزار 859 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 15 ہزار 741، پنجاب میں 21 ہزار 908، خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 255، اسلام آباد میں 4 ہزار 319، بلوچستان میں 1 ہزار 655،گلگت بلتستان میں 354، آزاد کشمیر میں 627 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 56 ہزار 5 ہو چکی ہے۔ بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 430 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 51 ہزار 478 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار 588 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 19 ہزار 388, بلوچستان میں 25 ہزار 476, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 623، اسلام آباد میں 81 ہزار 540، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 33 ہزار 746، پنجاب میں 3 لاکھ 41 ہزار 390 اور سندھ میں 3 لاکھ 21 ہزار 425 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 21 ہزار 105 ہے جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 89 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 10 ہزار 184 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 7 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 125 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 763 اموات،بلوچستان میں کل 287 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 107 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 550 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 34 لاکھ 20 ہزار 779 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 3 ہزار 846 مریض زیر علاج ہیں۔