اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف نارووال میرا خواب تھا آج اس میں 4,000 سے زیادہ طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ گذشتہ 4 سال میں یونیورسٹی کے تمام منصوبے سرد خانے میں رہے۔ڈاکٹر اشفاق احمد سنٹر برائے بیسک سائنسز کا منصوبہ جسے 2021 میں مکمل ہونا تھا ، کی ایک اینٹ تک نہیں رکھی گئی۔ انہون نے کہا کہ طلبہ و طالبات سے مفید نشست ہوئی۔