گذشتہ 65 سالوں میں پاک چین تعلقات میں استحکام میں آیا ہے، پاکستان اور چین کے تعلقات سدا بہار سٹرٹیجک تعلقات میں تبدیل ہوئے ہیں، چین کے سفیر سن وی ڈونگ کا پاک چین سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر سیمینار سے خطاب

گذشتہ 65 سالوں میں پاک چین تعلقات میں استحکام میں آیا ہے، پاکستان اور چین کے تعلقات سدا بہار سٹرٹیجک تعلقات میں تبدیل ہوئے ہیں، چین کے سفیر سن وی ڈونگ کا پاک چین سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر سیمینار سے خطاب اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ گذشتہ 65 سالوں میں …

گذشتہ 65 سالوں میں پاک چین تعلقات میں استحکام میں آیا ہے، پاکستان اور چین کے تعلقات سدا بہار سٹرٹیجک تعلقات میں تبدیل ہوئے ہیں، چین کے سفیر سن وی ڈونگ کا پاک چین سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر سیمینار سے خطاب
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ گذشتہ 65 سالوں میں پاک چین تعلقات میں استحکام میں آیا ہے اور دونوں ممالک نے خود کو آہنی بھائی ثابت کیا ہے۔ منگل کو یہاں وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کے زیر اہتمام پاک چین سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر سیمینار ”پاکستان چین آہنی بھائی“ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سفارتکاری میں اپنے تعلقات کو ترجیحی حیثیت دیتے ہیں، ہم ایک دوسرے کو مساوی شراکت دار، بااعتماد دوست تصور کرتے ہیں اور ایک دوسرے کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اترے ہیں اور دنیا میں امن و خوشحالی کے فروغ کیلئے اہم علاقائی اور عالمی ایشوز پر ان کے درمیان قریبی تعاون ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات سدا بہار سٹرٹیجک تعلقات میں تبدیل ہوئے ہیں جس سے یہ تعلقات نئی بلندیوں پر لے جانے کے نئے امکانات اور مواقع پیدا ہوئے ہیں

مزید خبریں

Leave a Reply